جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، پی ٹی آئی رہنما نے طبعیت خرابی کے باعث گزشتہ پانچ دن خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی کرونا رپورٹ ایک بار پھر مثبت آگئی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

یہ پڑھیں: 4 مزید سیاسی رہنما کرونا وائرس کا شکار

شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ دوسری بار بھی مثبت آگیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں