ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’ ایک اور بہت بڑا منی بجٹ آنے والا ہے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اب تک 5 منی بجٹ دے چکی ایک اور بہت بڑا منی بجٹ آنے والا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور اس کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں، جس کی تنخواہ 25 ہزار ہے اس کا 12 ہزار کا بل آرہا ہے، ابھی تو الیکٹرک شارٹ کے 2 مزید جھٹکے لگنا باقی ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ان کی نا اہلی کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ ہوا، ایکسپورٹس 23 فیصد جولائی میں نیچے آکر 2.2 بلین پر آگئی ہیں۔ ترسیلات زر میں کمی اور خسارہ 4 بلین سے بڑھ گیا ہے۔ بجٹ خسارہ انھوں نے تین ماہ میں 2.7 ٹریلین بڑھا دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ ابھی ایک بہت بڑی مشکل آنے والی ہے، ہم نے 300 ارب روپے ڈیولپمنٹ پر انویسٹ کیے تھے، انہوں نے اس میں سے بھی 200 بلین مزید کاٹ لیا، زر مبادلہ کم ہو گیا ہے، یہ کہاں سے پورا کریں گے؟ موجودہ صورتحال پرآج آئی ایم ایف ان سے کیوں نہیں پوچھتا، کیوکہ انکے مائی باپ واشنگٹن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا مضبوط رکن اور سپاہی ہوں، پہلے بھی اداروں کو کہا کہ ہم بالکل تیار ہیں اور ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں