12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

انٹراپارٹی الیکشن؛ ’پی ٹی آئی انتخابی نشان کیلئے نااہل ہو سکتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نےچیئرمین پی ٹی آئی کو 4اگست کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی انتخابی نشان لینے کیلئے نااہل ہو سکتی ہے۔

نوٹس کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 13جون 2021 کو متوقع تھے اور الیکشن کمیشن نےآپ کو یاددہانیوں کے نوٹسز جاری کیے جون 2022کوآخری نوٹس جاری کیا گیا اب مزید توسیع نہیں ہو گی آپ کی پارٹی نےترمیم شدہ آئین کی کاپی جمع کرائی جوناکافی تھی۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کو انتخابی نشان لینے کی اہل نہیں ہو سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں