کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو گزشتہ رات پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شبیرقریشی کیخلاف سائٹ بی تھانے میں رات سوا3بجے مقدمہ درج ہوا، مقدمہ زیر دفعہ 354 کے تحت درج کیا گیا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ شبیر قریشی اتوار کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کیلئے گھر سے روانہ ہوئے تو راستے میں پولیس انہیں گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔
پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر قریشی فجر کی نماز کے لئے گھر سے مسجد کے لئے نکلیں تو انکے گھر کے باہر پولیس کی سینکڑوں گاڑیاں موجود تھی،پولیس نےبغیر کسی وجہ سے انھے گرفتار کرلیا،معلومات کےمطابق متعلقہ تھانے میں اس وقت نہیں ہے، سندھ حکومت کیجانب سے اس طرح کی حرکتوں کی پرزور مذمت کرتےہیں۔ pic.twitter.com/t1hiM1otGz
— Shabbir Qureshi (@MpaShabbirQ) June 19, 2022
پی ٹی آئی سندھ کے رہنماءحلیم عادل شیخ نے شبیر قریشی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
شبیر قریشی کے خلاف مذکورہ مقدمہ ایک خاتون کی مدعیت میں درج کرایا گیا ہے، خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ شبیر قریشی نے انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور دست اندازی کی۔
پولیس حکام نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ مقدمے کے باقاعدہ اندراج کے بعد ہی شبیر قریشی کو حراست میں لیا گیا ہے۔