تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

تحریک انصاف آج لاہورمیں سیاسی قوت کامظاہرہ کرےگی

لاہور:تحریک انصاف آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے،احتساب ریلی کے لیے عمران خان کا کنٹینر لاہور پہنچادیا گیا ہے.

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی لاہور میں آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے،ریلی کے لیےعمران خان کا کنٹینر لاہور پہنچادیا گیا ہےجبکہ پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے احتساب ریلی میں شرکت کا اعلان کیا ہے.

تحریک انصاف نے پاکستان مارچ ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہی،ریلی شاہدرہ سے شروع ہو کر مال روڈ چئیرنگ کراس تک جائے گی.ریلی میں 5مقامات سے داخلے کی اجازت ہوگی،جن میں بھاٹی چوک،جی پی او چوک،فیصل چوک،شاہدرہ اور آوٹ فال روڈشامل ہیں.

احتساب ریلی کے لیےتحریک انصاف نےسکیورٹی پلان ترتیب دے دیاجس کے مطابق سات اعشاریہ نو کلو میٹر لمبے روٹ کو سکیورٹی کے حوالے سے تین حصوں میں تقسیم کیاجائےگا.

ریلی میں شریک تمام گاڑیاں لائن اپ ہوکرعمران خان کے کنٹینر کے پیچھے چلیں گی اور ریلی کا بھاٹی چوک، ناصر باغ اور جی پی او چوک سمیت 5 مقامات پر استقبال کیا جائےگا اور عمران خان استقبالیہ کیمپوں پر مختصر خطاب بھی کریں گے.

انصاف ٹائیگر فورس،انصاف یوتھ ونگ اور انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن تینوں حصوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ ہر حصے میں چار چار سو نوجوان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے.

دوسری جانب تحریک انصاف کی ریلی کے سلسلے میں مال روڈ کے مختلف مقامات پرکنٹینرز رکھ دیے گئے،شاہراہ فاطمہ جناح بھی کنٹینر زلگا کر بند کر دی گئی.

پی ٹی آئی کی پاکستان مارچ ریلی کے باعث مال روڈ چئیرنگ کراس کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے،جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

انتظامیہ کے مطابق لاہور سے باہر جانے والے افراد کینال روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ کے راستے ملتان روڈ جبکہ فیروزپور روڈ اور جیل روڈ کی طرف سے آنے والی ٹریفک کچاجیل روڈ ،سمن آبادچوک ، گلشن راوی اورساندہ روڈ کے ذریعے بند روڈ تک جا سکے گی.

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کے لیے فول پروف حفاظتی انتظامات کیے ہیں،سکیورٹی پلان کے مطابق پولیس کے 5ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی دیں گے.

تحریک انصاف کی احتساب ریلی کے لیے لاہور پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس سی سی پی او لاہورکی صدارت میں ہوا جس میں بتایا گیا کہ ریلی کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 8ایس پیز ،20ڈی ایس پیز،72ایس ایچ اوز اور 4ہزارسے زائد اہلکار تعینات ہوں گے.

ضابطہ اخلاق کے مطابق واک تھرو گیٹس،میٹل ڈی ٹیکٹرز،سراغ رساں کتے،بیرئیر،خاردار تار اور وتمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے.

سول ڈیفنس کےایک ہزار سے زائد رضاکار ،بم ڈسپوزل اسکواڈ،ریسکیو1122اوردیگر اداروں کا تعاون بھی حاصل ہوگا.شاہدرہ سے لے کر چیئرنگ کراس تک تمام اونچی عمارتوں کی چھتوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے.

*ریلی کے انتظامات مکمل ہیں، ڈرنے کی ضرورت نہیں، عمران خان لاہور پہنچ گئے

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گزشتہ روز لاہور پہنچے اور ریلی کی تیاریوں کا خود جائزہ لیا جس کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا احتساب اب یا کبھی نہیں.

Comments

- Advertisement -