تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا خواجہ آصف کو کرارا جواب

اسلام آباد : خواجہ آصف کی جانب سے پی ٹی آئی کی خواتین سے متعلق ریمارکس پر پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے کرارا جواب دے دیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ڈاکٹر زرقا نے خواجہ آصف کا نام لیے بغیر کہا کہ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے، سوچ سمجھ کر بولا کریں۔

اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قراردیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان نے احتجاجاً شورشرابہ شروع کردیا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے بھی پرجوش لہجے میں جواب دیا ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو قابل عزت سمجھتے ہیں اور ہمارا کردار اخلاق بتاتا ہے کہ ہم کون ہیں، ابھی جو باتیں یہاں ہوئیں میں تو پریشان ہوگئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معزز صاحبان ایوان میں جو الفاظ استعمال کررہے تھے میں نے کبھی نہیں سنے،ایک ممبر نے کہا کوڑا کرکٹ، دوسرے نے کہا کہ گالی گلوچ، تیسرے نے کہا بھونکنا۔ یہ سب کیاہے؟

ڈاکٹر زرقا کا کہنا تھا کہ جب ہم خود کو قابل عزت نہیں سمجھتے تو اس لیے کسی دوسرے کی بھی عزت نہیں کرتے لیکن یاد رہے ہم سب پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اور ہمیں روایات قائم کرنا ہوتی ہیں۔

پی ٹی آئی کی سینیٹر نے کہا کہ ہماری تربیت ایسی نہیں ہے کہ ہم بھی ویسا ہی جواب دیں، ہم اس تربیت سے تعلق نہیں رکھتے، کسی پر ایک انگلی اٹھاتے ہیں تو چار انگیاں اپنی طرف بھی ہوتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اگر آپ کو شرمندگی محسوس ہورہی ہے تو معافی مانگ لیں ہم آپ کو معاف بھی کردیں گے لیکن اپنا رویہ تبدیل کریں۔

Comments

- Advertisement -