اشتہار

پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان کو قتل کی دھمکیاں، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے راجہ فاروق حیدر کیخلاف بیان پر دھمکیاں ملنے کے بعد مقدمہ درج کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف بیان دینے پر قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، دھمکیاں راجہ فاروق حیدر کے ساتھیوں نے دی ہیں۔

دھمکیوں کے بعد ٹی آئی رہنما نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں مقدمہ درج کرادیا ہے، مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کرایا گیا۔

- Advertisement -

مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ریاست مخالف بیان پر انہوں نے میڈیا میں تنقید کی تھی، جس کے بعد ان کے موبائل فون پر کالز اور پیغامات آرہے ہیں، جن میں نامعلوم افراد انہیں مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مقدمے میں پولیس سے استدعا کی گئی ہے کہ نادرا سے موبائل فونز مالکان کی تفصیلات حاصل کرکے ان ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔


مزید پڑھیں : پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا وزیر اعظم آزاد کشمیر سے استعفے کا مطالبہ


یاد رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ نے ان کے بیان کو ریاستی پالیسی کے منافی قراردیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فاروق حیدر کا بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

تحریک انصاف نے بھی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے نواز شریف کی حمایت میں قومی سلامتی پر شرمناک وار قرار دیا

دوسری جانب فاروق حیدر نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،کشمیری پاکستان سے الحاق کے علاوہ سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس کے برعکس چھپنے والا بیان لغو ہے جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد راجا فاروق حیدر نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی۔

راجا فاروق حیدر نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنای اور کہا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ میں ملک کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بناؤں گا، اگر یہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہے کہ تو مجھے بطور کشمیری یہ سوچنا ہوگا کہ کس ملک کے ساتھ رہو۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں