جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کارکنان کا پارٹی سے ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر کرنیکا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنان نے پارٹی سے ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی دیرینہ کارکنان مرکزی سیکرٹیریٹ پر جمع ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرین ہیں، مطالبہ ہے کہ ٹکٹ میرٹ پردیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم سےمتعلق دیرینہ کارکنوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اپنی مرضی سے پارٹی ٹکٹس بانٹنا چاہتے ہیں۔ پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے اختیارات کسی کو نہیں دیں گے۔

- Advertisement -

کارکنان کا کہنا تھا کہ ہم نے امیدواروں کے خود انٹرویو کیے ہیں۔ آج سے ہم پی ٹی آئی امیدواروں کا اعلان خود کریں گے۔ روزانہ 25 امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

دریں اثنا پی ٹی آئی دیرینہ کارکنان نے پارٹی امیدواروں کا اعلان کرنے کا آغاز کیا۔ کارکنان نے بیرسٹر گوہر کو بھی این اے 10 سے امیدوار نامزد کر دیا۔

کارکنان نے کہا کہ پارٹی قیادت کو ہمارے امیدواروں سے مسائل ہیں تو بیٹھ کر بات کریں۔ آج سے بانی پی ٹی آئی بچاؤ مہم شروع کر رہے ہیں۔ ہم وہ ورکرز ہیں جنھوں نے پارٹی کے لیے بہت محنت کی ہے۔ اگربانی پی ٹی آئی نہیں ہیں توہم ان کی جگہ کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی دیرینہ کارکنان کا کہنا تھا کہ اگرکسی کواعتراض ہے توبات کرے اور بتادے امیدواروں کے نام غلط ہیں۔ بیرسٹرگوہر، عمرایوب انٹرویو کریں اور میرٹ پر ٹکٹ جاری کریں۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتیں نہیں مانی جارہیں اس لیے ورکرز کھڑے ہوگئے ہیں۔ ہم نے میدان کو نہیں چھوڑنا۔ بانی پی ٹی آئی قائداعظم محمد علی جناح کا سپاہی اور ملک کی آواز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں