جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد پر پی ٹی آئی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آف پاکستان آمد پر حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر کے دورے کے اغراض و مقاصد کلیتاً ناقابلِ فہم ہیں، دفترِ خارجہ کی ان دوروں پر خاموشی بطور خاص باعث تشویش ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے امریکی سفیر کے دورہ الیکشن کمیشن پر دفترِ خارجہ کی ایڈوائس کو نظر انداز کرنے کی اطلاعات تھیں، چیف الیکشن کمشنر آئین سے انحرافی اور جمہوریت پر شب خون مارنے کے سہولتکار ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے منصب کو عوام کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کرنے کیلیے استعمال کیا، سپریم کورٹ نے 4 اپریل کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور مجرمانہ کردار کا نقشہ کھینچا۔

’دفتر خارجہ چیف الیکشن کمشنر کے کردار سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ ڈپلومیٹک کور کو ارسال کرے۔ دنیا کو بتایا جائے کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کے آئینی فرض کی ادائیگی سے گریزاں ہے۔‘

پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر انتخابات کی تاریخ کے تعین پر صدر کے دستوری اختیار کو نیچا دکھا رہے ہیں، دفترِ خارجہ بیرونی سفرا پر واضح کرے کہ چیف الیکشن کمشنر آئینی بحران کی راہ پر گامزن ہے۔

ترجمان کے مطابق بیرونی حکومتیں جمہوریت کی تباہی کے مجرمانہ عمل کے کردار سے روابط پر پالیسی پر نظر ثانی کریں، برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد کے مقاصد اور ملاقات کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ کر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جین میریٹ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سکندر سلطان راجہ سے آج ملاقات ہوئی ہے، اتفاق ہوا ہے کہ ملک میں قانون کے مطابق آزاد، قابل اعتماد، شفاف اور سب کی شمولیت کے ساتھ انتخابات ضروری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں