تازہ ترین

کرپٹ شخصیات کے خلاف ایک بار پھر احتساب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کرپٹ شخصیات کے خلاف ایک بار پھراحتساب...

کینیڈا میں خالصتان تحریک کا ایک اور سکھ رہنما قتل

ونی پیگ : کینیڈا میں خالصتان تحریک کے ایک...

نگران وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور ایم ڈی...

‏’تحریک انصاف کا اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا‘‏

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اصل مقابلہ آزاد ‏امیدواروں سے ہوا۔

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ‏کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ واحد وفاقی جماعت جس کے ملک بھر ‏میں اور ہر علاقے میں ووٹ ہیں وہ تحریک انصاف ہے اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا پیپلز پارٹی ‏اور نون لیگ کی حیثیت پھر آشکار ہو گئی۔

وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج کےانتخابات میں بھی پی ٹی آئی ‏کی واضح برتری ہے ثابت ہواپی ٹی آئی ملک کی مقبولیت ترین جماعت ہے۔

مرادسعید نے کہا کہ پی ٹی آئی کےورکر، سپورٹر ملک کے ہر حصےمیں موجودہیں کنٹونمنٹ ‏انتخابات نے ثابت کیاپی ٹی آئی کےہرعلاقےمیں ووٹ ہیں۔

رہنما تحریک انصاف حماداظہر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ غیرحتمی نتائج کےمطابق پی ٹی آئی ملک ‏کی مقبول جماعت ثابت ہوئی، تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن: آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کراچی کے نتائج پر کہا کہ 6 وارڈز میں پی ٹی آئی کے ‏امیدوار جیت گئے ہیں میں سارے ورکرز کا شکرگزارہوں جنہوں نےدن رات محنت کی، الیکشن ‏کمیشن نے اجازت نہیں دی تھی اس لئے حلقے میں نہیں آیا کراچی:جوامیدوارکامیاب ہوئے وہ اپنے ‏وعدے پورے کریں۔

Comments

- Advertisement -