منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

انکوائری بٹھانی ہےتو خواجہ آصف پربھی بٹھائیں، شیریں مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے انکوائری بٹھانی ہے تو خواجہ آصف پربھی بٹھائیں، خواجہ آصف نے گالی دی تو لیگی خواتین خاموش رہیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے وزیراعظم کی جانب سے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کے اعلان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری بٹھانی ہے تو خواجہ آصف پربھی بٹھائیں، خواجہ آصف نے گالی دی تو لیگی خواتین خاموش رہیں تھیں۔ خواجہ آصف نے گالی دی اور آج تک معافی نہیں مانگی۔

شیریں مزاری نے کہا مزید کہا کہ عائشہ گلالئی ثبوت پیش کریں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان کردیا اور کہا جو بھی الزامات لگے ہیں ان کی تحقیقات ان کیمرہ ہونی چاہیے۔


مزید پڑھیں : عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات، وزیراعظم کا تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان


وزیراعظم نے عائشہ گلالئی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی شیریں مزاری کو شور کرنے پر ایک نازیبا لفظ سے پکارا تھا، نازیبا کلمات کو مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جس کے بعد خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کے خلاف نازیبا الفاظ کہنے پر معذرت کی تھی تاہم شیریں مزاری نے ان کی معافی مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ میرا نام لے کر میری ذات پر حملہ کیا گیا چنانچہ معافی بھی نام لے کر مانگی جائے، ایسی معافی ایوان میں موجود خواتین سمیت کسی کو قبول نہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں