تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایم کیوایم پر پولیس تشدد کیخلاف تحریک انصاف کا سخت ردعمل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت کی جانب سےکراچی میں ایم کیوایم کے احتجاج پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے مظاہرین پر تشدد کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری لبادے میں پیپلزپارٹی کا آمرانہ طرز حکومت قابل مذمت ہے ستورِپاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج کاحق دیتاہے طاقت کےاستعمال سےاختلاف کاحق غصب کرنےکی روایت شرمناک ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں جماعتی راج کی بجائے پیپلزپارٹی آئینی حقوق کا احترام کرے پولیس کوسیاسی جماعتوں کیخلاف نہیں جرائم کےخاتمےکیلئےاستعمال کیاجائے۔

ایم کیوایم پر تشدد: ‘مجبوری میں اقدام اٹھایا، کوئی زخمی ہوا تو معذرت’

وفاقی وزیرمرادسعید نے ٹوئٹڑ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرزند زرداری تو یہ ہےآپ کی جمہوریت؟ زرداری لیگ کے کالے قوانین پربات کرنےوالوں کو یا تو تشدد کا نشانہ بنایاجاتاہے زرداری لیگ کےخلاف بات کرنےوالوں کو عزیزمیمن کی طرح قتل کر دیا جاتاہے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار نے کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں یہ مراد علی شاہ کی کونسی جمہوریت ہے مرادعلی شاہ کی سوچ ایک ڈکٹیرکی سوچ ہے یہی وجہ ہے تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں سندھ کابلدیاتی نظام ایک کالی سوچ ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دھرنا دیا گیا تو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ و لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مظاہرین پر پولیس تشدد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجبوری میں اقدام اٹھانا پڑا ہے اگر کوئی زخمی ہوا تو معذرت خواہ ہوں۔

Comments

- Advertisement -