اشتہار

پنجاب اسمبلی الیکشن: پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن کے لئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ ماضی کے برعکس اس بار پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنادی گئیں ہیں جو کہ متعلقہ امیدوار سے متعلق درخواست دائر کرسکتی ہیں۔

- Advertisement -

مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ ان اپیلوں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حتمی طور پر خود فیصلہ کرینگے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز اور سیکیورٹی کی عدم دستیابی کے باعث یہ کیس دوبارہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں