جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پنجاب کابینہ تشکیل، حلف کب اٹھائے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں 21 رکنی صوبائی کابینہ کا کل شام حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

اے ار وائی نیوز رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ کی حلف برداری کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ 21 رکنی کابینہ کل شام حلف اٹھائے گی۔

پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والی 21 رکنی کابینہ میں یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، محمودالرشید، راجہ یاسر ہمایوں، ہاشم دوگر، ڈاکٹر مراد راس، بشارت راجہ، خرم ورک، ہاشم جواں بخت اور فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ہمیں وزارت اعلیٰ دی، مزید کچھ درکار نہیں، مونس الہٰی

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہٰی نے عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں وزارت اعلیٰ دی، انہیں یقین دہانی کرائی کہ مزید کچھ بھی درکار نہیں، تاہم عمران خان کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ق لیگ کے ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں