جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کی نگراں حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو اتوار 19 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو 19 مارچ کو لاہور میں مینار پاکستان پر اعلان کردہ جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسے یا ریلی کی اجازت نہ دینے کا قطعی فیصلہ کر لیا ہے۔ اگر اتوار 19 مارچ کو ریلی نکالی گئی تو اس روز لاہور شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی جائے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں لاہور میں نکالی گئی ریلی کے اختتام پر اتوار 19 مارچ کو جلسہ عام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے آج پی ٹی آئی کو 19 مارچ کے دن مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا اور کہا کہ جلسہ کرنا ہے تو 15 دن پہلے اجازت لی جائے۔

زمان پارک میں پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے تحریک انصاف کو اتوار کا جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے ملکرمشاورت کریں۔ اگر جلسہ کرنا ہے تو 15 روز پہلے اجازت لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں