اشتہار

ذہنی مریض کی گفتگو کا استعمال کیا جا رہا ہے جو خودکشی کرنا چاہتا ہے، عامرمیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کی جانب سے الیکشن 2024 کے نتائج میں بدترین دھاندلی کی ذمہ داری قبول کئے جانے کے بعد نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ ذہنی مریض کی گفتگو کا استعمال کیا جا رہا ہے جو خودکشی کرنا چاہتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عامر میر کا کہنا تھا کمشنر راولپنڈی جذباتی اور بات بات پرغصہ کرنیوالے ہیں، ذہنی مریض کی گفتگو کا استعمال کیا جا رہا ہے جو خودکشی کرنا چاہتا ہے۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ لیاقت چٹھہ کو کسی ماہر نفسیاتی امراض کے حوالے کیا جائے گا، کمشنر کا انتخابی عمل سے تعلق ہی نہیں ہوتا، ذہنی مریض کی گفتگو تھی جس پر نگراں وزیراعلیٰ نے تحقیقات کااعلان کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے الیکشن 2024 کے نتائج میں بدترین دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرلی اور اعلان کیا کہ وہ خود کو پولیس کے حوالے کر رہے ہیں، انھوں نے الزام لگایا کہ دھاندلی میں چیف الیکشن کمشنر بھی ملوث ہیں، اور اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے دھماکا خیز انکشاف کیا کہ انتخابی نتائج میں بد ترین دھاندلی ہوئی ہے، انھوں نے کہا ”میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔“

کمشنر راولپنڈی نے کہا ”میں الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا، عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں، ہم نے جعلی مہریں لگا کر 70،70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں بدلا، اس کام میں چیف الیکشن کمشنر بھی ملوث ہیں، میں ماتحت افسران سے معذرت چاہتا ہوں کہ انھیں میں نے غلط کام کے لیے کہا۔“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں