جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پنجاب نہیں جاؤں گی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آروائی فلمز نے اپنے ناظرین کو ہمیشہ خوب صورت فلمیں پیش کیں اور قارئین ہم اس بات سے انکار نہیں کرسکتے کہ ڈوبی ہوئی فلمی صنعت کو ترقی کے سفر میں لے جانے کا اقدام اے آروائی فلمز نے طے کیا۔ کیا شائقین فلم ہماری کاوشوں سے انکار کریں گے، بالکل نہیں بلکہ ہم تو مشکور ہیں اپنے ناظرین کے جو ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیتے ہیں اور اب تک بے شمار فلمیں اے آروائی فلمز نے اپنے شائقین کو دی ہیں۔

گزشتہ دنوں ہمایوں سعید اور ان کی ٹیم سے خصوصی ملاقات ہوئی، ہمایوں سعید نے اس موقع پر بتایا کہ اس فلم کی خوب صورت لانچنگ پہلی ستمبر2017ء(بقرہ عید) پاکستان میں جبکہ 31 اگست کو پوری دنیا میں ریلیز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش تھی کہ میں ایسی فلم بناؤں جسے خواتین اور مرد حضرات کثیر تعداد میں دیکھیں، میں نے ایک کوشش کی ہے، باقی معاملات تو اوپر والے کے ہاتھ میں ہیں۔ ہماری فلمیں ماضی میں گھریلو اور معاشرے کی عکاسی کرتی تھیں اور لوگ انہیں بہت سراہتے تھے جبکہ ماضی کی فلموں کے گیت اور رقص آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔

- Advertisement -

شائقین فلم کی میں نے ماضی کے خوب صورت اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فلم ”پنجاب نہیں جاؤں گی“ بنائی ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہیرو کے کردار کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جبکہ ہیروئن کا تعلق ماڈرن کراچی پر ہے، اس فلم کے توسط سے پنجاب اور سندھ کے شہری کلچر پر خوب صورتی سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ ہیروئن کا کردار مہوش حیات نے کیا ہے اور بہت خوب کیا ہے۔ اداکار سہیل احمد نے اس فلم میں جو کردار ادا کیا ہے، وہ بہت اعلیٰ ہے، سہیل احمد واقعی اچھے اداکار ہیں۔

فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘کے رنگا رنگ پریمئرشوکا انعقاد*

 دوسری اداکارہ عروہ حسین ہیں، جنہوں نے لاجواب کردار ادا کرکے واقعی اپنے آپ کو منوالیا۔ اداکار اظفر رحمان اس میں واصف کا کردار ادا کررہے ہیں جو لندن میں رہتے ہیں اور مہوش ان کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کررہی ہیں، یہ کردار بھی انہوں نے خوب ادا کیا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس میں کئی گلوکاروں نے اپنی گائیکی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فلم ”پنجاب نہیں جاؤں گی“ کا میوزک بہت ہی دل موہ لینے والا ہے۔

دو گیت گلوکار شیراز اوپل نے گائے ہیں، ایک گانا احمدعلی بٹ نے گایا ہے، ایک گیت شفقت امانت علی نے، ایک نغمہ گلوکارہ میشا شفیع اور ایک گیت گلوکارہ نرمل رائے نے گایا ہے۔

راقم کی معروف مصنف خلیل الرحمان قمر سے بہت یاد اللہ رہی اور انہوں نے بھی ٹی وی کے لئے ماضی میں بہت خوب صورت سیریل تحریر کئے، ایک زمانے میں شائقین ٹی وی ان کی تحریروں پر مبنی ڈراموں پر جان چھڑکتے تھے۔ آج بھی شائقین ٹی وی ان کی تحریروں کے منتظر رہتے ہیں کیونکہ اسکرپٹ کو فلم میں وہی حیثیت ہوتی ہے جو کسی اچھی عمارت کی بنیاد میں ہوتی ہے۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ خلیل الرحمان قمر اپنے کام سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور اس فلم کی کہانی کو ہر زاویے سے انہوں نے کردار کے مطابق لکھا ہے ۔

ہم کسی اچھی فلم میں ہدایتکار کو نظر انداز نہیں کرسکتے، دو صوبوں کی ثقافت کو فلم کے ہدایتکار ندیم بیگ نے بہت خوب صورتی سے فلم بند کیا ہے، ویسے بھی ندیم بیگ کے کریڈٹ پر کئی کامیاب پراجیکٹ ہیں۔ ماضی میں بھی وہ کئی کامیاب شاہکار شائقین شوبزنس کو دے چکے ہیں۔ انہوں نے فلم ”پنجاب نہیں جاؤں گی“ کو ایک خالص گھریلو مووی کی شکل دی ہے، جو اپنی مثال آپ ہوگی۔

ویسے اس میں کوئی شک نہیں کہ مہوش حیات ایک اچھی اداکارہ ہونے کے علاوہ ماہر رقاصہ بھی ہیں۔ گزشتہ دنوں اس فلم کا ٹریلر دیکھا تو پتہ چلا کہ ہمایوں سعید نے پہلے جو فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ بنائی تھی، یہ اس سے بھی زیادہ خوب صورت مووی بنائی ہے اور اس لحاظ سے شائقینِ فلم آر آروائی فلمز کی ”پنجاب نہیں جاؤں گی“ کو یقیناً پسند کریں گے کیونکہ ایک سروے کے مطابق اس کے ٹریلر کو بہت اچھا رسپانس ملا، جس کی شائقین فلم نے بہت پذیرائی کی۔ اتنے خوب صورت ٹریلر کو دیکھنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فلم ”پنجاب نہیں جاؤں گی“ اے آروائی فلمز کی جانب سے یقیناً فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کردے گی کیونکہ اس فلم میں پاکستان کی ثقافت کو بہت خوب صورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ فلم یکم ستمبر سے پاکستان میں جبکہ 31 اگست سے پوری دنیا میں نمائش پذیر ہوگی، جس میں امریکہ، یورپ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات قابل ذکر ہیں۔

ہم اے آروائی فلمز کے چاہنے والے شائقین فلم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی ہے اور یہ شائقین فلمز کے دیئے ہوئے حوصلے ہیں کہ اے آروائی فلمز کی پیش کی جانے والی فلموں میں دن بہ دن خوب صورتی کا عنصر شامل ہورہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں