بیجنگ: چین میں منعقد ہونے والے شنگھائی فلم فیسٹیول میں اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے شانڈونگ میں واقع شہر چنگڈاؤ میں پہلا شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں بھارت سمیت 12 ممالک کی فلموں کو اسکریننگ کے لیے منتخب کیا گیا۔
شنگھائی آرگنائزشن کوآپریشن میں اسپیشل جیوری ایوارڈ کیٹگری میں تمام فلموں کو دیکھنے کے بعد ججز نے اے آر وائی کی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا۔
مزید پڑھیں: باکس آفس پر’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سال2017کی کامیاب ترین فلم قرار
فیسٹیول میں ہزاروں چینی شہریوں نے شرکت کی، ناظرین کو تمام ممالک بشمول پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلمیں دکھائی گئیں، فلم کی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاری کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو بیسٹ فلم اسپیشل جیوری کا ایوارڈ دیا گیا۔
اداکارہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے تقریب میں شرکت کی اور ایوارڈ وصول کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہمایوں سعید نے عید کے موقع پر پاکستانیوں کو بڑی خوش خبری سنائی۔
#PunjabNahiJaugi has won a special jury award for Best Film at #ShanghaiOrganizationCooperation (SOC) Film Festival. Masha Allah. A real Eid gift and proud moment for Pakistan. Congratulations to the entire team! pic.twitter.com/2aiqzNSlcQ
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) June 17, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ ایوارڈ فلم کی ٹیم اور پاکستانیوں کے لیے عید کا تحفہ ہے‘۔
دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نےبھی خوشی کا اظہارکرتےہوئے لکھا کہ پاکستانیوں کے لئے عالمی ایوارڈ ملنا بہت بڑے فخرکاموقع ہے، پاکستانی فلمیں دنیا میں سب کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔
تقریب میں ہمایوں سعید نے روایتی شیروانی اور مہوش حیات نے خوبصورت شلوارقمیص زیب تن کرکے شرکت کی اور ایوارڈ وصول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم ساز نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو ونر قرار دے دیا
واضح رہے کہ سال میں فلم پنجاب نہیں جاؤں گی سال 2017 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے تمام پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا تھا، سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے 50 کروڑ روپے کمائی کی تھی۔
پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم نے عالمی سطح پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں