جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

پنجاب حکومت نے چینی کمپنی کے ساتھ سولر پینل بنانے کا معاہدہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے چینی کمپنی کے ساتھ سولر پینل بنانے کا معاہدہ کر لیا، آئکو کمپنی سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور چین کی سولر انرجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، وزیرصنعت چوہدری شافع اور آئکوکمپنی کےحکام نے معاہدے پر دستخط کیے۔

چینی کمپنی آئکو پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹ لگائےگی ، وزیرصنعت شافع حسین نے کہا کہ چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی۔

- Advertisement -

شافع حسین کا کہنا تھا کہ بھارت سولرپینلزبنارہاہےاورہرسال ایک ارب ڈالرکے سولرپینلز برآمدکر رہا ہے ، غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ سولر انرجی سیکٹر میں اشتراک بھی کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران سولر پینلز بنانے والی بیس چینی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار کرنے کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، بجلی کے بڑھتے ہوئے ٹیرف کے باعث سولر انرجی کا استعمال آنے والے وقت میں ناگزیر ہو جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ خواہش ہےکہ سولر پینلز پاکستان میں بننےچاہیے،جس حساب سےبجلی کےنرخ بڑھ رہےہیں، سولر ہمارامستقبل ہے۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی بالخصوص چینی صعنت کاروں کیلئے شیخوپورہ میں 650 ایکڑ پر گارمنٹس سٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جہاں صعنتکاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں