12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سفاک بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے باپ کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ : پنجاب کے نواحی گاؤں میں ناخلف بیٹے نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سگے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں ظلم و بربریت کی داستان رقم ہوئی، جس نے باپ بیٹے کے مقدس رشتے کو بھی بدنام کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ میں سفاک بیٹے نے بوڑھے باپ کو کلہاڑی کے پے در پے وار سے قتل کردیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹا سگے باپ کو موت کی نیند سلا کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، مقتول کی شناخت 70 سالہ صابر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پنجاب میں سفاکیت و درندگی کے ایسے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوتے رہے ہیں جس میں بیٹے نے طیش میں آکر کبھی ماں تو کبھی باپ کو قتل کیا ہوا۔

کچھ ماہ قبل پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر دوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں