14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

نمک کے دانے سے چھوٹی اس چیز کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

نمک کے دانے سے چھوٹی اس چیز کے بارے میں یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ یہ خواتین کا ایک ’پرس‘ ہے۔

منی ایچر آرٹ کی طرح چھوٹی ترین اشیا بنانے کا فن بھی کافی مقبول ہے، لیکن کسی نے نہیں سوچا ہوگا کہ خواتین کی پسندیدہ چیز یعنی ہینڈ بیگ بھی اس سائز کا بن جائے گا جسے دیکھنے کے لیے بھی خورد بین کی ضرورت ہوگی۔

چھوٹے ہینڈ بیگز کے پروان چڑھتے فیشن کے درمیان یہ اتنا ننھا پرس ہے جسے ٹھیک سے دیکھنے کے لیے مائیکرو اسکوپ استعمال کرنا پڑے گا۔ یہ انوکھا پرس سمندری نمک کے دانے سے بھی چھوٹا ہے، تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اسے انسانی انگلی کے پور پر رکھا گیا ہے، اور اس کے خد و خال بہ مشکل دکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ منی ایچر ہینڈ بیگ امریکا کی ایک آرٹ گیلری MSCHF نے تیار کیا ہے، جسے پیرس فیشن ویک میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، اور اس کی نیلامی بھی کی جائے گی۔

پرس کی خاصیت یہ ہے کہ اسے فرانس کی مشہور کمپنی لوئس ووٹن کی نقل میں بنایا گیا ہے، جس پر کمپنی کا مشہور لوگو اور ڈیزائن بھی موجود ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اتنا چھوٹا ہونے کے باوجود ہرے رنگ کا یہ بیگ تفصیلی ہے، یعنی اس میں جیبیں بھی بنائی گئی ہیں۔ یہ پرس اتنا چھوٹا ہے کہ عام آنکھ سے نظر ہی نہیں آتا۔

دنیا کے اس سب سے چھوٹے پرس کی پیمائش 657 بائی 222 بائی 700 مائیکرو میٹر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں