جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

روس اور ایران میں اہم معاہدے کا امکان، امریکا اور اسرائیل کو تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس نے اعلان کیا ہے کہ عنقریب ایران کے ساتھ اس کا ایک بین الریاستی معاہدہ ہونے والا ہے جس پر اتفاق رائے آخری مراحل میں ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے بتایا صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے ایرانی ہم منصب ابراہیم رائیسی بہت جلد بین الریاستی معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ ماہ اس پر تقریباً پانچ گھنٹے ابراہیم رائیسی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ یہ سب ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تجاری، فوجی اور سیاسی تعلقات بڑھ رہے ہیں جس پر امریکا اور اسرائیل کو تشویش ہے۔

- Advertisement -

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے بیان میں بتایا کہ نیا معاہدہ روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد عالمی منظر نامہ تبدیل ہوگیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں غیر معمولی بہتری آ رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق معاہدے پر دستخط دونوں صدور کے درمیان آئندہ ہونے والے رابطوں کے دوران متوقع ہے۔ ادھر، کریملن ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے۔

نومبر 2023 میں کریملن نے کہا تھا کہ روس اور ایران اپنے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں جس میں فوجی اور تکنیکی تعاون کے شعبے بھی شامل ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق روس کے ساتھ فوجی تعاون روز بروز بڑھ رہا ہے۔ ایران نے نومبر 2023 میں کہا تھا کہ اس نے روس سے ایس یو 35 لڑاکا طیارے، ایم آئی 28 اٹیک ہیلی کاپٹر اور یاک 130 پائلٹ تربیتی طیارے لینے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں