روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئی شامی قیادت کو مل کر کام کرنے اور تعمیرِنو کی پیشکش کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور شامی عبوری سربراہ احمدالشرع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں روسی صدر نے شامی ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر زور دیا۔
صدر پیوٹن نے نئی شامی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تعیمراتی عمل میں تعاون کی پیشکش کی۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس شام میں اپنے 2 فوجی اڈوں کو محفوظ بنانے کا خواہاں ہے۔
شام کے نئے سربراہ احمد الشرع نے بشارالاسد کی حوالگی کے بدلے روس کو شام میں اڈے برقرار رکھنے کی پیشکش کر چکے ہیں۔
گزشتہ دنوں شام کی نئی قیادت سے نئے تعلقات کیلئے روس کے وفد نے شام کا دورہ کیا تھا اور ملاقات میں شامی سربراہ نے فرار ہونے والے صدربشارالاسد کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے بشارالاسد کے بدلے روسی اڈے برقرار رکھنے کی پیشکش کی۔
پیشکش میں کہا گیا کہ روس شام میں فوجی اڈے برقرار رکھ سکتا ہے اگر بشارالاسد کو حوالے کرے۔ احمدالشرع نےروس سےاڈوں کےبدلےشام کی تعمیرنو میں کردار کا بھی مطالبہ کیا۔