اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ڈرون حملے کے بعد پیوٹن نے نئے احکامات جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

روس پر ڈرون حملے کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے احکامات جاری کر دیے۔

روسی صدر نے حکم دیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ سرحد پر کنٹرول سخت کر دیا جائے۔ منگل کو ماسکو کے جنوب مشرق میں صرف 100 کلومیٹر (60 میل) دور ایک ڈرون گرکر تباہ ہوا تھا جو کہ روسی دفاع کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔

ڈرون حملے کا الزام روسی حکام نے کیف پر لگایا ہے۔ یہ ڈرون حملے روس یوکرین جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے اگلے ہفتے ہی ہوا جس نے ماسکو کے دفاع کو نیا چیلنج دیا ہے۔

- Advertisement -

اگرچہ پیوٹن نے روسی دارالحکومت میں ایک تقریر میں کسی خاص حملے کا حوالہ نہیں دیا لیکن انہوں نے جنوبی اور مغربی روس کے کئی علاقوں کو ڈرون حملوں کے نشانہ بنائے جانے کے چند گھنٹے بعد سرحدی کنٹرول بڑھانے کا حکم دیا سینٹ پیٹرزبرگ کے اوپر فضائی حدود کو بند کرنے کی ہدایت کی۔

کئی روسی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں نے میزائل حملے کا انتباہ نشر کیا تاہم بعد میں حکام نے اس خبر کو ہیکنگ قرار دیا۔ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گزشتہ ہفتے یوکرین میں جنگ کا پہلا سال مکمل ہونے پر سکیورٹی میں ہلچل مچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں