ممبئی: واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا ایک پرآشوب باب ہے جس کا تذکرہ رنج و الم کا مظہر ہوتا ہے، محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی جہاں پورا عالم اسلام نواسہ رسول ﷺ کی شہادت کے کرب میں ڈوب جاتا ہے وہیں بھارتی ٹی وی شو میں اسی مناسبت سے سوال پوچھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقبول ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں محرم الحرام کی مناسبت سے سوال پوچھا گیا جس کا خاتون نے بغیر کوئی لائف لائن استعمال کرتے ہوئے درست جواب دے دیا۔
امیتابھ بچن نے سوال پوچھا کہ 680 عیسوی میں یزید کے سپاہیوں کے ہاتھوں امام حسین ابن علی کہاں شہید ہوگئے تھے، خاتون کو جواب دینے کے لیے چار آپشن دئیے گئے، قدس، مدینہ، کائرو اور کربلا۔
خاتون نے درست جواب ’کربلا’ دیا اور بتایا کہ انہوں نے کچھ دن قبل انٹرنیٹ پر سرچ کرکے کربلا سے متعلق تفصیلات پڑھی تھیں، امیتابھ بچن نے خاتون کو جواب درست دینے پر 10 محرم الحرام کے بارے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
شو میں شریک خاتون 160000 روپے جیت چکی تھیں جبکہ انہیں جواب دینے پر بگ بی نے 320000 کا چیک دیا، واضح رہے کہ یہ شو 2012 میں بھارتی ٹی وی چینل پر نشر ہوا تھا۔