تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ایس ایل سکس: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان تاحال ویزے سے محروم

کراچی: اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود پی ایس ایل سکس میں حصہ لینے والے کھلاڑی اور آفیشلز کی مشکلات کم نہ ہوسکی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد کو تاحال ابوظبی کاویزا نہ مل سکا ہے، اس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولرمحمدحسنین بھی اسی طرح کی مشکلات کا شکار ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق فی الحال لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں موجود پچیس افراد کو تاحال ویزے نہیں ملے، یہ تمام افراد فی الحال بائیو سیکیور ببل میں ہی رہیں گے، ویزوں کے اجراء پر ان تمام افراد کو علیحدہ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یو اے ای حکام کی جانب سے تاحال کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے اوکے ٹو بورڈ کی اجازت جاری نہیں کی گئی، پروازوں کی روانگی ویزوں کا معاملہ حل نہ ہونے کے باعث پہلے ہی ایک روز تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔

آج متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنوبی افریقا اور بھارت سے فلائٹس کے اجازت نامے کو معطل کردیا تھا، جس کے باعث جنوبی افریقا سے آنے والی براڈ کاسٹرز عملہ دبئی نہ پہنچ سکا اور ایک بار پھر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے انعقاد پر شہبات کا اظہار ہونے لگا تھا۔

ایسی صورت حال میں پی سی بی نے فوری طور پر پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے پی ایس ایل کیلئےبراڈ کاسٹرز عملہ بلانےپر غور شروع کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں سنگاپور ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے براڈ کاسٹ عملہ بلانے کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں ہیں تاہم براڈ کاسٹ کےلئے سازوسامان پاکستان سےجائے گا۔

پی سی بی کے مطابق فرنچائز مالکان ،پی ایس ایل انتظامیہ کےدرمیان دوسرا اجلاس آج شام ہوگا۔

Comments

- Advertisement -