ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار آر مادھون نے کاندھے میں انجری کے باعث اپنی نئی فلم ’سامبا‘ میں مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار آر مادھون نے گذشتہ دنوں معروف ہدایت کار روہیت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سامبا‘ میں مزید کام نہ کرنے کا علان کیا ہے، فلم میں رنویر کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ آر مادھون کو ولن کا رول دیا گیا تھا۔
آر مادھون نے گذشتہ ماہ کاندھے کی سرجری کرائی تھی تاہم صحت یاب نہ ہونے کے باعث انہوں نے ایک اور پروجیکٹ میں بھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علیٰ خان ان کے ساتھی اداکار کے طور پر کام کر رہے تھے۔
سپراسٹاررنویر سنگھ کا روہت شیٹھی کی فلم میں انوکھا روپ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں آر مادھون نے کہا کہ میں روہیت شیٹھی کی فلم سامبا میں کاسٹ کیے جانے پر بہت خوش تھا، لیکن انجری کے باعث کام نہ کرنے پر مجبور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس قابل نہیں کہ فلم میں کام کر سکوں جس پر مجھے بے حد دکھ اور افسوس ہے، جلد صحت یاب ہورہا ہوں لیکن فلم کو خیرباد کہنے پر میرا اور روہیت شیٹھی دونوں کا دل ٹوٹ چکا ہے۔
فلم پدماوتی کے ہیرو اپنے کردار کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے
خیال رہے کہ اداکار آر مادھون انجری سے پہلے اپنی آخری فلم ’بریتھ‘ میں نظر آئیں تھے جہاں انہوں نے چھ سالہ بچے کے باپ بننے کا کردار نبھایا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔