جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مجھے مرد نے نہیں خواتین نے ہراساں کیا، رابی پیرزادہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع کے بعد گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے کسی مرد نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ خواتین نے مجھے ہراساں کیا تو کافی عرصے تک سمجھ نہیں آیا کہ مجھے ہراساں کیا گیا ہے یا یہ کچھ اور تھا۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے میڈیا میں کبھی کسی بندے نے ہراساں نہیں کیا، خواتین نے ہراساں کیا اور خواتین ہراساں کرتی ہیں، ہمیں نہیں پتہ ہوتا کہ کوئی خاتون اگر آپ کو زیادہ پیار کررہی ہیں تو اس کا مطلب ہراساں کرنا ہے۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ باہمی رضامندی کے بغیر کوئی کسی کو ہراساں نہیں کرسکتا، مردوں سے زیادہ خواتین کے کردار کو دیکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

کچھ روز قبل رابی پیرزادہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میشا شفیع، شرمین عبید چنائے اور عائشہ گلالئی جیسی خواتین کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، پاکستان میں جنسی طور پر ہراساں کیا جانا بہت بڑی، اور افسوسناک حقیقت ہے لیکن دنیا میں بہترین مرد ساتھیوں کی کمی نہیں ہے۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں علی ظفر اور میشا شفیع کی ایک ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پتہ نہیں کون غلط ہے کون صحیح، تاہم وہ ماضی میں ایک ساتھ ٹھیک چل رہے تھے، ان دونوں کو سستی شہرت کے لیے میڈیا کا استعمال کرنا چھوڑ دینا چاہئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں