کراچی: پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے قومی ترانہ تیار کیا جس میں انہوں نے تینوں مسلح افواج کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی آمد آمد ہے اور ہر پاکستانی 73واں یومِ آزادی بھرپور طریقے سے منانا چاہتا ہے، اس ضمن میں پاکستانی گلوکارہ نے بھی ملی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا نغمہ تیار کرلیا۔
گلوکارہ نے یہ ترانہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ اُن کے والد بھی پاک فوج میں بطور اہلکار خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: رابی پیرزادہ کس چیز سے خوفزدہ ہیں؟
ویڈیو کے آغاز میں انہوں نے اپنے والد کو اپنا ہیرو قرار دیا ساتھ ہی پاکستان آرمی زندہ باد کے الفاظ بھی تحریر کیے جبکہ رابی پیرزادہ نے نغمے کو ’چلو نوجوانوں‘ کا نام دیا ہے۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ساری عمر سرحدوں پر ڈیوٹی دی، میں یہ گانا اُن سب لوگوں کے نام کرنا چاہتی ہوں جو وطن کی حفاظت پر مامور ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گانے کے بول رابی پیرزادہ کے والد نے خود تحریر کیے۔