اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان کی پہلی جھلک نےدھوم مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے سپراسٹارسلمان خان نے اپنی نئی آنے والی ایکشن فلم ’ریس تھری‘ کی پہلی تصویر جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان کروڑوں دلوں کی جان سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی فلم ’ریس تھری‘ کی پہلی جھلک جاری کردی جس میں وہ نیلے کوٹ اور سیاہ شرٹ میں ملبوس ہاتھ میں پستول لیےغصے میں نظرآرہے ہیں۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے ٹویٹر پر مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اس ہفتے ملتا ہوں ’ریس تھری‘ کی فیملی سے اورساتھ ہی انہوں نے کہا میرا نام سکندر ہے۔

سلمان خان ان دنوں معروف کوریوگرافر ریموڈیسوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ فلم ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل ہے۔


سلمان خان فلم ’ریس تھری‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے


میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے فلم ’ریس تھری‘ کے لیے گانا بھی لکھا ہے جسے وہ اپنی آواز میں ریکارڈ بھی کروائیں گے۔

خیال رہے کہ فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان اور جیکولین فرنینڈزمرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، ڈیزی شاہ، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں، فلم عید الفطر پرسینماگھروں کی زینت بنے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں