ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بھارت کا راحت فتح علی خان پر کرنسی اسمگلنگ کا الزام، 45 روز میں جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے سرکاری ادارے نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پر کرنسی اسمگلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارت سے بھاری رقم غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی۔

بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فورین ایکسچینج مینیجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر راحت فتح علی خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 45 روز میں جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: سال 2019 ، راحت فتح علی خان نے دنیا بھر میں کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا

شوکاز نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی گلوکار نے 2 کروڑ روپے کی رقم غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک منتقل کی۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار کو 2011 میں نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1 کروڑ 24 لاکھ روپے کی بھاری رقم کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی پولیس نے راحت فتح علی خان سے پیسوں کی دستاویزات بھی طلب کیں تھیں جسے وہ دکھا نہیں سکے تھے، بعد ازاں پولیس نے اُن کے مینیجر کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کا نیا گانا مداحوں کو بھا گیا

یہ بھی یاد رہے کہ راحت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز 2003 میں فلم ’پاپ’ کے نغمے ‘لاگی تم سے من کی لگن‘ سے کیا تھا، بعد ازاں اُن کی مدھر آواز کو دیکھتے ہوئے دیگر میوزک کمپوزر نے بھی گانے دیے جو کامیاب رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں