تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ریل روکو احتجاج: بھارتی کسانوں نے ٹرین مسافروں کو دل جیت لئے

نئی دہلی: بھارت میں دو ماہ سے جاری بھارتی کسانوں کا احتجاج اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، کسانوں نے بھارت کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں کو بند کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی "ریل روکو” مہم شروع ہوچکی ہے، احتجاج کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں کسانوں نے ریلوے اسٹیشن بلاک کردیئے ہیں جبکہ نئی دہلی پولیس نے کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے میٹرواسٹیشن کو بند کردیا ہے۔

ریل روکو احتجاج کے دوران ہریانہ میں بھارتی کسانوں نے ٹرین مسافروں کا خاص خیال رکھا اور ان کی چائے، جلیبی اور پکوڑوں سے تواضع کی ، یہی نہیں کسانوں کی جانب سے احتجاج کو روکنے کے لئے تعینات سیکیورٹی فورسز اور ریلوے اسٹیشن کے عملے کو بھی یہی لوازمات فراہم کئے گئے۔

زرعی قوانین کی مخالفت میں دہلی کے بارڈر پر احتجاج کر نے والے کسانوں کے احتجاج کے باعث پورے بھارت میں کم وبیش چار گھنٹے ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی۔

یہ بھی پڑھیں:  عالمی شہرت یافتہ شخصیات بھی بھارتی کسانوں کے ہم آواز

دوسری جانب متحدہ کسانوں کی تنظیم کے رہنما راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ ہماری ریل روکو تحریک پرامن ہے، ہم نے ریلوے اسٹیشنز پر پھنسے مسافروں کو پانی، دودھ، لسی اور پھل فراہم کئے اور انہیں اپنی پریشانیوں سے بھی آگاہ کیا۔

ادھر سیکیورٹی فورسز کے اہم عہدیدار نے بھارتی کسانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر سیکیورٹی پلان میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -