اشتہار

کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں سیاہ گھٹائیں اور ٹھنڈی ہوائیں محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ابر رحمت برسنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بارش کا امکان ہے، دوپہر میں مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کراچی میں مون سون سسٹم ستمبر تک جاری رہے گا تاہم 22 اور 23 جولائی کو موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں مطلع ابر الود ہے ، درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ کراچی میں بدھ کو ہونے والی بارش کے بعد انتظامیہ کے ناقص اقدامات کے باعث شہر گندگی کے ڈھیر اور تالاب کامنظر پیش کرنے لگا ہے، گندگی، کچرے کے ڈھیر اور کیچڑ کی وجہ سے شہر میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا۔ 

شہریوں کا کہنا ہے اگر انتظامیہ رحمت برسنے سے قبل انتظامات کی زحمت کرتی تو یہ رحمت کبھی بھی زحمت نہ بنتی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حیدر آباد، میرپورخاص، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، راولپنڈی، فاٹا سمیت گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

اسلام آباد میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، دیگر علاقوں موسم گرم اور خشک رہیگا، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں