پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

جلسے کا بنیادی مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ جلسے کا بنیادی مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، کل بہت بڑا جلسہ ہونے والا ہے۔

سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا، اسد قیصر نے کہا کہ کل اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ ہونے والا ہے، انتظامیہ روڑے اٹکا رہی ہے، جلسے کا مقصد بلوچستان اور سابق فاٹا کی صورتحال ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت جوڈیشل پیکج لانا چاہتی ہے، مشورے ہورہے ہیں عدلیہ کو کیسے کمزور کریں، اسمبلی کے فلور پر ہمارے ایم این ایز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، سینیٹرز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ حکومت کو ووٹ دینے ہیں۔

- Advertisement -

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آپ نے قانون سازی کرنی ہے یا بدمعاشی کرنی ہے، بانی پی ٹی آئی نے واشنگٹن میں امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا ہے، اسرائیل دشمن ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی لیکن عوام نے ہمیں ہی ووٹ دیا، لوگوں کو جلسے سے دور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ تو ابھی سے شروع ہوگیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ کل کا جلسہ ریفرنڈم ہوگا، جلسہ گاہ اس وقت بھی بھرا ہوا ہے، کل کا جلسہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی جنگ لڑتے ہوئے جیل میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جلسہ کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، ہمیں این او سی دیا گیا ہے، جو لوگ جلسہ روکنے کی کوشش کرینگے وہ قانون ہاتھ میں لیں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ کل ہر صورت جلسہ کریں گے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، نیب ترامیم سے متعلق عدالتی فیصلہ آگیا ہے اس لیے اب قانون بن گیا ہے، پارلیمنٹ نے قانون تبدیل کیا اور سپریم کورٹ نے اس کی توثیق کی۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بھی حق ہے کہ اپنے کیس کو قانون کے مطابق لےکر چلیں، توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میری نظرمیں نیب ترامیم کے بعد ختم ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں