اشتہار

عمران خان پکڑا بھی جائے گا اور جیل بھی جائے گا، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پکڑا بھی جائے گا اور جیل بھی جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کا مطلب یہ نہیں کہ توشہ خانہ کی چوریوں کا حساب نہ لیا جائے، تم سے ہر چیز کا حساب لیا جائے گا اور گرفتار بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے گھڑی چوری کا حساب لیا جائے گا تم بھاگ بھاگ کر تھک جاؤ گے اس کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔

- Advertisement -

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن بھی ہوں گے اور اس کا احتساب بھی ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ دوبارہ الیکشن جیتے گی، نواز شریف آئیں گے اور آپ کو لیڈ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو بحرانوں سے نکالا ہے اس بار بھی وہ ملک کو بحران اور مشکلات سے نکالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں