جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

9 مئی کے مجرم سزا کے بجائے الیکشن لڑیں، ایسا نہیں ہونے دیں گے، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مجرموں کو سزا دینے کے بجائے الیکشن لڑنے دیں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تکبر کا شکار ہوا ہے، اب کہا جا رہا ہے کہ الیکشن میں حصہ نہ لینے دیا تو زیادتی ہوگی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک آدمی 9 مئی کو ہمارے شہدا پر حملہ کرتا ہے، جناح ہاؤس کو جلایا گیا ہے تو کیا اس کی تفتیش اللہ دتہ تھانیدار نے کرنی ہے؟ 9 مئی کے ملزمان کو پراسیکیوٹ نہیں کریں گے تو ایسے کام روز ہوا کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جس ٹولے نے 9 ممئی برپا کیا انہیں اپنے جرم کا سامنا کرنا ہوگا، ان مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بے گناہ ہے اسے چھوڑ دیا جائے گا لیکن جس نے جرم کیا اسے سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتقام کی بات ہم نے کبھی نہیں کی مگر ان کرداروں کو بے نقاب ہم نے ہمیشہ کیا اور کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کرداروں نے ہمیشہ پاکستان کو کنویں میں دھکیلا ہے، پاکستان کو بحران سے نکالنے کے سوا ہمارا نہ کوئی مقصد ہے نہ کوئی بیانیہ ہے۔

نواز شریف کی واپسی سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف واپس آ رہے ہیں اور پھر ملکی مسائل کا حل بتائیں گے، (ن) لیگ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے کر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہٹانے کا جو فیصلہ آیا تھا ہم ترقی کا سفر وہی سے شروع کریں گے، ان کی واپسی پر انتظامات کیلیے پارٹی رہنماؤں کو ٹارگٹ دے دیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں