جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

12 اکتوبر کا سانحہ نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ملک ہوتا ، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر کا سانحہ نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا اور لوگ کشتی میں ڈوب کرنہ مرتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مارگلہ ایونیو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پہلی بار 20 ارب روپے سے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے منصوبے کا افتتاح ہورہا ہے، سابقہ حکومت ملک کی معاشی تباہی کا باعث بن رہی تھی، ہم نے بدترین معاشی حالات میں حکومت سنبھالی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تباہی کاباعث بننےوالی حکومت کوآئینی طریقےسےہٹایاگیا، ن لیگ نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں کوترجیح دی ہے، ترقیاتی منصوبے ن لیگ کی حکومت کا اثاثہ ہیں، ن لیگ دورکےمکمل منصوبےنکال دیےجائیں توباقی کچھ نہیں رہتا۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب وزیراعظم آپ نےہمیشہ خدمت کی سیاست کوفروغ دیاہے، خدمت کی سیاست ہی ملک وقوم کی نجات کاباعث بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر کا سانحہ نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا، پاکستان اتنی ترقی کرچکا ہوتا کہ لوگ کشتی میں ڈوب کرنہ مرتے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پوری دنیا کے اخبار لکھ رہے تھے پاکستان ایٹمی قوت بن چکا اب ایشین ٹائیگربننےجارہاہے ، اس وقت کسی نے لوڈشیڈنگ اور خودکش حملوں کا نام تک نہیں سنا تھا لیکن اس سازش کے بعد ملک میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی شروع ہوئی ،اس کے بعد پھر عوام نے میاں نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب جب پاکستان ترقی کرتا ہے کہیں نا کہیں سے 12 اکتوبر آجاتا ہے، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں انتخابات کا وقت ہوگا، اس وقت عوام کو لیڈر شپ کی شناخت کرنی چاہئے، عوام کو ن لیگ کو منتخب کرکے موقع دیں۔

وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فتنہ اس ملک کوکسی حادثے سےدوچارکرناچاہتاتھا، اس فتنےکاادراک اورشناخت ہوچکی ہے، ن لیگ قیادت نوازشریف اور شہباز شریف کو عوام دوبارہ موقع دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں