ممبئی: سنجے دت کے مداحوں کا انتظار ختم ہوا، ان کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجے دت بائیو پک‘ 29 جون 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی اس فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم میں سنجے دت کی زندگی کے مختلف واقعات اور ادوار کا احاطہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور، سنجے دت کے روپ میں کیسے لگ رہے ہیں؟
فلم میں وکی کوشل، منیشاکوئرالا، دیا مرزا اور سونم کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے. ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو یقین ہے کہ سنجے دت بائیوپک 2018 کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوگی۔
یاد رہے، ابتدا میں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ مذکورہ فلم اسی سال 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی، لیکن تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں، جب انتظامیہ نے ریلیز کیلئے حتمی تاریخ 29 جون 2018 کا اعلان کیا۔
فلم کی شوٹنگ مخلف مملک میں کی گئی۔ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں شوٹنگ کے دوران اداکاروں نے ہدایت کار و دیگر لوگوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ واضح رہے کہ منیشا کوئرالا فلم میں سنجے دت کے کی والدہ نرگس کا کردار نبھا رہی ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔