ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی دوسری بڑی فلم ’سنجو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رنبیر کپور پر اچانک بڑھاپے کے اثرات نمودار ہونے لگے ، اُن کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
تفصیلات کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’سنجو‘ میں کامیاب اداکاری کے جوہر دکھانے والے رنبیر کپور کی تصویر دیکھ کر مداح پہلے تو انہیں پہچان نہیں سکے پھر بھارتی میڈیا نے خود اس بات سے آگاہ کیا کہ یہ کس کی تصویر ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں رنبیر اپنی عمر سے بہت ہی زیادہ بڑے نظر آرہے ہیں یہی بات مداحوں کے لیے حیران کُن تھی کہ نوجوان اداکار پر اچانک بڑھاپے کے اثرات نمودار کیسے ہوگئے۔
مزید پڑھیں: سنجو نے عامر خان اور سلمان کی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے یہ انداز کسی فلم یا ڈرامے کے لیے نہیں اپنایا بلکہ انہوں نے یہ اسٹائل ایک اشتہار کے لیے دھارا جس میں وہ سیلز مین کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ سنجو نے 28 روز میں 339 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کیا جس کے بعد یہ دنگل کے بعد باکس آفس پر کمائی کرنے والی دوسری بڑی فلم بن گئی۔