ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور شہر کی سڑکوں پر گھومتے رہے، مگر انہیں کوئی بھی پہچان نہ سکا۔ اداکار کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو مداح حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کا کوئی بھی اداکار اگر بغیر سیکیورٹی کے شہر کی گلیوں یا شاہراہ پر نکلے تو مداح اس کے قریب آنے کے لیے اُنہیں گھیر لیتے ہیں جس کے باعث اکثر اوقات حادثات بھی پیش آتے ہیں۔
دبنگ خان کے بعد اب رنبیر کپور اور ایان مکرجی موٹر بائیک پر ممبئی کی سڑکوں پر نکلے تو انہیں کوئی نہ پہچان سکا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپور خاندان کے چشم و چراغ اپنی نئی آنے کی فلم ‘براماسٹرا’ کی شوٹنگ کی جگہ دیکھنے کیلئے بھنڈی بازار جارہے تھے۔
اس فلم کے ڈائریکٹر ایان مکرجی ہیں جبکہ رنبیر کے ساتھ عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، یہ پہلا موقع ہے کہ عالیہ اور رنبیر کسی بھی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر چہرے پر ماسک پہنے ڈائریکٹر ایان مکرجی کے ساتھ موٹر بائیک پر بیٹھے ہیں۔
یہ پڑھیں: بھارتی گلوکار ’’سونونگم‘‘ کا سڑک پربھیس بدل کرفن کا مظاہرہ
یاد رہے کہ اس سے قبل گلوکار سونو نگم ودیگر معروف بالی وڈ اداکار بھی بھیس بدل کر شہر کی گلیوں اور شاہراہوں پر بغیر سیکیورٹی کے گھوم چکے ہیں۔