بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’اعصابی بیماری‘ کے باوجود رانی مکھرجی ٹیچر بننے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے مداحوں کی آزمائش کا وقت ختم ہوگیا کیونکہ اُن کی نئی فلم ’ہچکی‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا جس میں وہ ایک ایسی ٹیچر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو اعصابی بیماری (سنڈروم) میں مبتلا ہے۔

یش راج فلمز کی کاوش اور سدھارتھ ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رانی مکھرجی نے ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جو ایسی اعصابی بیماری میں مبتلا ہوتی ہے جس میں بے ساختہ منہ سے آوازیں نکلنا شروع ہوجاتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اس فلم میں ’نینا متھور‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جسے بچپن سے استانی بننے کا شوق تو ہوتا ہے مگر اُسے بیماری کی وجہ سے انٹرویوز میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسکرین شارٹ

چار سال تک فلمی پردے سے غائب رہنے والی اداکارہ انتھک محنت کے بعد فلاحی ادارے کے تحت چلنے والے اسکول میں بالآخر نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں مگر انہیں اسکول میں ایسے طالب علموں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو پڑھائی سے زیادہ دنگا مستی پر توجہ دیتے ہیں۔

اسکرین شارٹ

دو منٹ سے زائد وقت پر محیط جاری ہونے والے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رانی مکھرجی تمام تر صورتحال کے باوجود بچوں کا رجحان تعلیم کی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

سدھارتھ ملہتوترا کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’ہچکی‘ آئندہ برس 23 فروری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں