ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے شادی کے بعد پہلی بار اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے والدین کی دعاؤں کی بدولت ہی دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی سے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب رنویر سنگھ کی ہمشیرہ رتیکا بھوانی نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نوبیاہتا جوڑے کے لیے استقبالیے کا اہتمام کیا جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے داروں نے ہی شرکت کی۔
تقریب میں نوبیاہتا جوڑے نے کونکی اور سندھی روایات کے مطابق لباس زیب تن کیے ہوئے تھے، اس موقع پر زبردست میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں دلہن دلہا نے بھی بالی ووڈ گانوں پر کھل کر رقص کیا۔
دونوں اداکاروں نے اب تک ہونے والی تقریبات میں مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کے تیار کردہ لباس زیب تن کیے۔
شادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دپیکا اور رنویر نے کھل کر رقص کیا جس کی ویڈیوز سامنے آچکی جبکہ اس سے قبل اٹلی میں ہونے والی ڈھولکی کی تقریب میں دپیکا نے صوفیانہ کلام پر بھی رقص کیا تھا جس کی صرف تصویر ہی سامنے آسکی تھی۔
مزید پڑھیں: دپیکا اپنی مہندی پر پاکستانی کلام سُن کر جھوم اٹھیں
نوبیاہتا جوڑے کے رقص کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، بالخصوص اُس کلپ نے تو انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا جس میں رنویر نے شادی کے بعد پہلی بار اپنے جذبات کا مظاہرہ کیا۔
View this post on Instagram@ranveersingh was clearly in his element at the post wedding bash last night.
استقبالیے کی تقریب میں رنویر سنگھ نے مائیک تھاما اور تمام مہمانوں کو اپنی جانب متوجہ کر کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے والدین کی دعاؤں کی بدولت دنیا کی حسین ترین لڑکی سے شادی کی‘۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے نے بالی ووڈ کے گانے پر ایک ساتھ رقص بھی کیا جبکہ رنویر نے تمام لوگوں کے جمع ہونے پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر نے 14 اور 15 نومبر کو دو علیحدہ عیلحدہ مذہبی رسومات کے تحت اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں 18 نومبر بروز اتوار ممبئی پہنچے تھے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی طرف سے 28 نومبر کو ممبئی میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات اور نامور سیاستدان شرکت کریں گے جبکہ یکم دسمبر کو نوبیاہتا جوڑا اپنی شادی کے جشن کی تقریب کا شاندار انعقاد ممبئی میں کرے گا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔