بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

رنویر سنگھ کا کارنامہ: وزن میں حیرت انگیز کمی، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کے لیے ایک بار پھر خود کو جسمانی طور پر تبدیل کرتے ہوئے وزن حیران کُن حد تک کم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے نوجوان اداکار رنویر سنگھ کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جو کوئی بھی کردار بہت خوبصورتی کے ساتھ نبھا سکتے ہیں۔

رنویر سنگھ نے بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوت میں بادشاہ علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کیا جس کے لیے انہیں اپنے وزن میں اضافہ کرنا پڑا تھا تاہم اب بالی ووڈ اداکار نے گلی بوائے کے لیے وزن حیران کُن حد تک کم کرڈالا۔

مزید پڑھیں: مسٹر پرفیکٹ کا کارنامہ، نئی فلم کے لیے وزن میں حیرت انگیز کمی

بالی ووڈ اداکار عامر خان کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ پہلے انہوں نے فلم دنگل میں پہلوان کا کردار ادا کرنے کے لیے پہلے تو اپنے وزن میں 98 کلو گرام تک اضافہ کیا تھا تاہم اس کے دوسرے حصے جس میں مسٹر پرفیکٹ نے جوان شخص کا کردار ادا کیا اُس میں اپنا وزن 25 کلو سے بھی کم کیا تھا۔

اب اداکار ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم گلی بوائے میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جو غربت کی چکی کے نیچے اپنی زندگی بسر کرتا ہے اور غریبوں کے مسائل کو اپنے نغموں کے ذریعے اٹھاتا ہے۔

فلمی کردار کے لیے  اچھے طریقے سے ادا کرنے کے لیے رنویر نے اپنے آپ کو جسمانی طور پر تبدیل کرتے ہوئے وزن میں 20 کلوگرام تک کمی کرلی، اداکار کی تصاویر دیکھ کر پہلے تو مداح انہیں پہنچانے نہیں اور پھر اُن سے وزن کم کرنے کی تراکیب بھی پوچھ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم !! عالیہ بھٹ نے خوشخبری سنادی، رنویرکے ساتھ تصاویر وائرل

اداکار کا کہنا ہے کہ ’میں نے سخت محنت ، ورزش اور کھانے پینے میں احتیاط کی ساتھ ہی روزانہ تقریبا 5 گھنٹے چہل قدمی کی جس کے بعد مثبت نتائج سامنے آئے‘۔

واضح رہے کہ فلم پدماوت میں بادشاہ علاؤ الدین خلجی کا کردار نبھانے کے چکر میں رنویر سنگھ ذہنی مریض بن گئے تھے جس کے بعد انہوں نے ماہر نفسیات سے اپنا باقاعدہ معائنہ بھی کروایا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں