ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار رنویر سنگھ اب مسالا فلموں کے سب سے بڑے ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم میں بالکل انوکھے روپ میں نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہٹ ڈائریکٹر روہت شیٹھی کی فلم سیمبا رواں سال کے آخر میں ریلیز ہوگی، توقع کی جارہی ہے کہ فلم ریکارڈ بزنس کرے گی۔
یہ پہلا موقع ہے، جب رنویر سنگھ ڈائریکٹر روہیت شیٹھی اور پروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ کام کریں گے، ادکار فلم سے متعلق بے حد پرخوش ہیں، مداحوں کو فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔
رنویر سنگھ کا کارنامہ: وزن میں حیرت انگیز کمی، تصاویر وائرل
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ انتہائی شاندار ہے، فلم میں مزاح، رومانس اور گانوں کے تڑکوں کے ساتھ تمام رنگ ہیں، روہت شیٹھی کی فلم میں من پسند کردار ملنے پر بے حد خوشی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے کام سے بہت مخلص ہوں اور مجھے روہت شیٹھی جیسے باصلاحیت ہدایت کار کی سرپرستی حاصل ہوگی۔ فلم ’سیمبا‘ کےلیے کاسٹ کئے جانےپر میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتا ہوں۔
فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 28 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
رنویر سنگھ نے عالیہ بھٹ کا قیمتی لباس خراب کردیا، اداکارہ سیخ پا
خیال رہے بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’سیمبا‘ میں جلوہ گر ہوں گی، اداکارہ نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کرن جوہر کی فلم ‘دھڑک’ سے کیا ہے۔
یاد رہے یہ فلم سائوتھ انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم ’ٹمبر‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس کی عکس بندی جلد شروع کی جائے گی جبکہ مداحوں کو فلم کے بڑے پردے پر نمائش کا بے چینی سے انتظار ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔