جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

رنویر سنگھ چارلی چیپلن بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا : بالی وڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ نے شہرہ آفاق مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کا روپ دھار کر مداحوں کے دل موہ لیے۔

تفصیلات کے مطابق فلم ”پدماوت”سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار رنویر سنگھ ان دنوں چھٹیاں گزارنے سوئٹزرلینڈ کے تفریحی مقامات پر موجود ہیں، اسی دوران وہ جنیوا میں دنیا کے معروف مزاحیہ کردار چارلی چپلن میوزیم  بھی گئے۔

رنویر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئرکی، جس میں وہ چپلن ورلڈ میوزیم میں چارلی چپلن کی طرح اداکاری کرتے  نظر آئے۔

بالی ووڈ  کے معروف اداکار کا یہ انوکھا روپ سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور مداح ان کی اداکاری سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔


یاد رہے چند روز قبل ان کی مقبولیت کے باعث سوئس حکومت نے رنویر سنگھ کے نام سے منسوب ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور سوئس حکومت کی جانب سے انہیں سیاحت کے فروغ کا سفیر بھی مقرر کیا تھا۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون  پدماوت سے پہلے باجی راؤ مستانی میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں اور ان دونوں کی جوڑی کو بالی وڈ فلموں کے مداح بے پناہ پسند کرتے ہیں، بالی وڈ فلم نگری میں آج کل ان دونوں سپر اسٹارز کی عنقریب شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں