ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اپنی نئی آنے والی فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے باعث شدید دماغی تناؤ کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے ماہر نفسیات سے رابطے کرنا شروع کردیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رونویر سنگھ فلم پدماوتی کی مسلسل شوٹنگ کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے کیونکہ وہ اس فلم میں ایک ظالم ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں۔
بالی ووڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک سال تک مسلسل منفی کردار کی شوٹنگ نے رنویر سنگھ کو ذہنی مریض بنادیا جس کی وجہ سے اُن کی شخصیت پر منفی اثرات بھی مرتب ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رونویر سنگھ نے بیماری سے جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں اس ضمن میں وہ ایک ماہ میں تین بار ماہر نفسیات سے چیک اپ کرواچکے ہیں۔
یاد رہے کہ فلم پدماوتی کو بھارت کی متنازع ترین فلم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ فلم بھارتی ریاست چتور گڑھ کی رانی پدمنی کی زندگی پر بنائی جارہی ہے، تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ پدمنی نے بادشہ علاؤ الدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر خودکشی کی تھی۔
فلم میں شاہد کپور، رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ایک روز قبل تینوں اداکاروں نے فلم کے پوسٹرز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کیے جنہیں دیکھ کر مداح کافی زیادہ خوش ہوئے۔
SULTAN ALAUDDIN KHILJI #Khilji pic.twitter.com/Ls2IznAq1c
— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) October 2, 2017
SULTAN ALAUDDIN KHILJI #Khilji pic.twitter.com/DNtht5bHcQ
— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) October 2, 2017
#Padmavati @FilmPadmavati ❤️ pic.twitter.com/hqP8nUw1oo
— Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari) September 21, 2017
#Padmavati @FilmPadmavati pic.twitter.com/MenI9N7qFz
— Deepika Padukone (@deepikapadukone) September 21, 2017
महारावल रतन सिंह. साहस, सामर्थ्य और सम्मान का प्रतीक. #Padmavati @FilmPadmavati #MahaRawalRatanSingh pic.twitter.com/Gn3XUHuN11
— Shahid Kapoor (@shahidkapoor) September 25, 2017
سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم رواں سال دسمبر کی پہلی تاریخ کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں رنویر سنگھ بادشاہ علاؤالدین اور دبیکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔