منگل, جون 10, 2025
اشتہار

رشمیکا مندانہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اور تامل فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانہ کی ڈیپ فیک کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس کے بعد آج دہلی پولیس نے ریاست آندھرا پردیش میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نومبر 2023 میں رشمیکا مندانہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ان کے مداحوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ: رشمیکا مندانہ ’پشپا 2‘ کی شوٹنگ چھوڑ کر کہاں چلی گئیں؟

مداحوں نے نشاندہی کی تھی کہ اصل ویڈیو زارا پٹیل نامی خاتون کی ہے جس پر رشمیکا مندانہ کا چہرہ لگا کر شیئر کیا گیا۔ رشمیکا مندانہ کے بعد بالی وڈ کی نامور اسٹار کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کی بھی ڈیب فیک ویڈیو بنائی گئی تھی۔

رشمیکا مندانہ نے ڈیپ فیک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا تھا کہ مجھے اپنی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو کے بارے میں بات کرنے پر بہت زیادہ تکلیف ہو رہی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی خوفناک ہے، نہ صرف میرے لیے بلکہ ہم میں سے ہر ایک کیلیے خطرناک ہے جو آج ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی وجہ سے اس طرح کے نقصان کا شکار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں