12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

رشمیکا مندانہ ’پشپا 2‘ کی شوٹنگ چھوڑ کر کہاں چلی گئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانہ نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’پشپا 2‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ دی جس کی اہم وجہ سامنے آئی ہے۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانہ اداکار الو ارجن کے ساتھ حیدر آباد میں فلم ’پشپا 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں لیکن اچانک انہوں نے اہم فیصلہ لے لیا۔

مداحوں نے رشمیکا مندانہ کو حال ہی میں بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کی ایکشن سے بھرپور فلم ’اینیمل‘ میں دیکھا جس نے باکس آفس پر زبردست کارکردگی دکھائی۔

- Advertisement -

فلمسازوں نے ’اینیمل‘ کی کامیابی کا جشن منانے کیلیے ممبئی میں پارٹی رکھی ہے جس کیلیے رشمیکا مندانہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اداکارہ ’پشپا 2‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑی کر ممبئی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نامور اداکارہ نے پارٹی میں شرکت کیلیے ’پشپا 2‘ کے فلمسازوں سے خصوصی طور پر اجازت لی ہے، وہ آج ممبئی میں منعقدہ پارٹی میں شرکت کریں گی جبکہ اگلے ہی روز حیدر آباد لوٹ کر دوبارہ سیٹ پر موجود ہوں گی۔

فلم ’اینیمل‘ کی کامیابی کی بات کریں تو اس کی پوری ٹیم ممبئی میں تقریبات کی میزبانی کرتی نظر آئے گی اور بلاشبہ یہ ایک ستاروں سے بھرپور پارٹی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں