12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

روینہ ٹنڈن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپسنگ کررہی ہیں۔

ویڈیو میں روینہ ٹنڈن سے پوچھا جاتا ہے کہ ’اچھا یہ بتائیے جب بم پھٹا کیا ایکدم سے پھٹا۔‘

- Advertisement -

اداکارہ کہتی ہیں کہ ’نہیں نہیں ایکدم سے نہیں پھٹا، بم پہلے ہمارے بازو میں آئے، پھر مجھے دیکھ کر تھوڑا سا شرمائے، پھر لڑکتے لڑکتے میرے نزدیک آئے، پھر بولے میں بم ہوں آپ برا نہ مانیں تو پھٹ لوں۔‘

روینہ مزید کہتی ہیں کہ ’میں نے کہا کہ جب آگئے ہو تو پھٹ لو۔‘

اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

روینہ ٹنڈن سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں ایک شخص ان سے دریافت کرتا ہے کہ ان کی عمر کتنی ہے؟ جس پر وہ کہتی ہیں 30 سال، پوچھنے والا کہتا ہے کہ کچھ سال پہلے بھی تو وہ 30 کی تھیں؟

جس پر روینہ کہتی ہیں کہ ایک بار جو میں نے کہہ دیا، تو بس کہہ دیا۔

روینہ ٹنڈن نے 90 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اداکارہ نے یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو میں بھی سیاست دان کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں