پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں مختلف کارروائیاں کے دوران بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیاں سید پور روڈ راولپنڈی میں کی گئی اس دوران 9 افراد کو گرفتار جبکہ 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا، پلازہ میں موجود کمپنی کے مختلف دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا، ملزمان متاثرہ شہریوں، دوستوں اور انکے رشتے داروں کو مختلف نوعیت کی کالز کرتے تھے۔

ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، سمز برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں گزشتہ دنوں محمود مسعود نامی شخص نے ایک آن لائن کمپنی سے 13 ہزار قرض لینے کے بعد اس کی ادائیگی نہ کرنے پر خودکشی کرلی تھی جس کے بعد سے کارروائی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں